قومی ٹی 20 کپ کا مین راؤنڈ کل شروع ہوگا
پیر 7 ستمبر 2015 11:51
راولپنڈی ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ کے مین راؤنڈ کا آغاز کل منگل سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ ہو گا۔ ملک بھر سے 12 ٹیمیں قومی چیمپئن بننے کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں حیدرآباد ریجن، ملتان ریجن، کراچی وائٹس، سیالکوٹ ریجن، بہاولپور ریجن، راولپنڈی ریجن جبکہ گروپ بی میں ایبٹ آباد ریجن، کراچی ریجن بلیوز، لاہور وائٹس، اسلام آباد ریجن، فیصل آباد ریجن اور پشاور ریجن شامل ہیں۔
افتتاحی روز پانچ میچز کے فیصلے ہوں گے، حیدر آباد اور ملتان کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی، کراچی وائٹس اور سیالکوٹ ریجن کی ٹیمیں راولپنڈی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد اور کراچی ریجن بلیوز کے درمیان مقابلہ ہو گا، لاہور وائٹس اور اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں راولپنڈی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دن کا پانچواں اور آخری میچ راولپنڈی ریجن اور بہاولپور کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.