لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تصویر نشر کرنے سے روک دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 11:53

لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تصویر نشر کرنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے الطاف حسین کی تصویر نشر اور شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ خبر چاہے الطاف حسین کی نجی زندگی سے متعلق ہو یا ایم کیو ایم سے متعلق الطاف حسین کی تصویر کسی چینل پر نشر نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی اخبار میں شائع کی جائے گی. عدالت کا کہنا ہے کہ تاحکم ثانی اس حکم پر عمل کیا جائے گا.