خراب کارکردگی کے باعث جوز بٹلر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز سے آؤٹ

پیر 7 ستمبر 2015 11:55

خراب کارکردگی کے باعث جوز بٹلر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ ون ڈے ..

مانچسٹر ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر جوز بٹلر کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچز میں ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جگہ جونی بیئرسٹو وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 2-0 کے خسارے کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ جوز بٹلر کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے تاہم ان کی ایشز سیریز میں کارکردگی بہت خراب رہی، انہوں نے 15.25 کی اوسط سے 122 رنز سکور کئے اسی طرح وہ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں 4 اور لارڈز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ جونی بیئرسٹو 9 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 40.40 کی اوسط سے 202 رنز سکور کئے۔