ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 7 ستمبر 2015 11:55

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل ..

نیویارک ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انڈو سوئس جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں مچیلا کرجیک اور باربورا سٹریکووا کو شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیو یارک میں جاری ہیں، ویمنز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میچ میں عالمی نمبر ایک بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگس نے ہالینڈ کی مچیلا کرجیک اور جمہوریہ چیک کی باربورا سٹریکووا کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-3 رہا۔