سپورٹس آرگنائزرز محنت سے کام کریں تو ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتاہے،سیکرٹری ویمن کمیٹی سائرہ خان پاکستان جوڈو فیڈریشن

پیر 7 ستمبر 2015 11:55

سپورٹس آرگنائزرز محنت سے کام کریں تو ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو ..

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کی ویمن کمیٹی کی سیکرٹری سائرہ خان نے کہا ہے کہ سپورٹس آرگنائزرزمحنت اور لگن سے کام کریں تو ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتاہے۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہرکھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کو پالش کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں پا سکتا۔

(جاری ہے)

سائرہ خان نے کہا کہ سکولز اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو لازمی قرار دیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈو کی خواتین کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ جوڈو کی خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور انٹرنیشنل سطح میڈلز حاصل کرنا پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا اور سیکرٹری مسعود احمد جوڈو کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جو ان خواتین کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ان کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں میں شرکت کے لئے بھیجا جاتا ہے۔