ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پیر 7 ستمبر 2015 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمید ہال میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی ٹی ایف کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32 مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ نیشنل ہائی وے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے اور یہ ٹورنامنٹ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔