ایشین بیس بال چیمپئن شپ 16 سے 20 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائیگی

پیر 7 ستمبر 2015 12:56

ایشین بیس بال چیمپئن شپ 16 سے 20 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن (پی بی ایف) کے مطابق ایشین بیس بال چیمپئن شپ 16 سے 20 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے علاوہ چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چین، انڈونیشیا، کوریا، تائیوان اور جاپان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ انٹرنیشنل کوچ توما اروکا کی زیرنگرانی جاری ہے ‘ مصدق حنیف، سرفراز احمد اور بابر علی شیرازی اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔