قومی کرکٹرز کا سوشل میڈیا پر پاک فوج کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پیر 7 ستمبر 2015 13:02

قومی کرکٹرز کا سوشل میڈیا پر پاک فوج کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)یوم دفاع کے موقع پر قومی کرکٹرز نے بھی پاک فوج کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ہے وسیم کرم ،شاہد آفریدی ،اظہر علی اور شعیب ملک سمیت نامور ستاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں پاک فوج کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کرکٹرز جانتے ہیں کہ جس سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی وہ بین الاقوامی میدانوں میں کرتے ہیں اس سبز ہلالی پرچم کی حفاظت کرنے والوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی کرکٹرز نے انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دفاعی فورسز کا شکریہ جو ہمارے خوبصورت ملک کی حفاظت کرتی ہیں۔شاہد آفریدی نیپاک دھرتی کی حفاظت کرنے والوں کے لئے دعاکی۔ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے لکھا کہ جنہوں نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج ختم کردیا انہیں سلام احمد شہزاد نے لکھا کہ۔ یوم دفاع کا دن قوم کو متحد کر دیتا ہے۔کامران اکمل نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ شعیب ملک،و ہاب ریاض اور محمد عرفان نے بھی سبز ہلالی پرچم اور ملکی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کیا۔