وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف

پیر 7 ستمبر 2015 13:22

وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی لٹریچر تقسیم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی ، بے ہودہ قومی نظریہ کے خلاف اور خالصتاً اسلام کے منافی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ہم جنس پرستی کی بھی تشہیر کی جانے لگی ہے ۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں روٹس پبلک سکول اور ایس ایل سکول کی بک فیئر اسٹال کی تقاریب ہوتی ہیں جس میں اسٹال پر سکولز اور پاکستانی کتابیں رکھنے کے ساتھ ساتھ مہاتما گاندی کے نظریات پر مشتمل پر بھی کتابیں بچوں کو انتہائی سستی فروخت کی گئی ہیں ۔

دوسری جانب نویں اور دسویں کلاس کے طلباء و طالبات میں سیکس سے متعلق بھی کتابیں تقسیم کی گئی ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم لوط کے پیروکاروں کی تشہیری مہم کے لئے بھی چند صفحات پر مشتمل لٹریچر اسٹال پر موجود تھا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیکس سے متعلق تمام تر معلومات پر بھی کتب بیچی گئی ہیں جس پر” کوک شاستر “نامی کتاب پر جو کہ پابندی عائد تھی اس سے ملتی جلتی بے ہودہ فحاشی پر مبنی کتب اسٹال پر رکھ دی گئی ہیں ۔

ذرائع آن لائن کے مطابق ڈی سی اسلام آباد سے بھی جب گفتگو ہوئی تو انہوں نے آن لائن کو ذرائع کو یقین دہانی کرائی کہ اس سے متعلق وہ تمام تر معلومات اور سکولز میں کتابوں کی فہرست چک کرائی جائے گی جن پر ملک بھر میں پابندی عائد ہے اگر اس سے متعلق کوئی کتاب موجود پائی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا کہ سکولز انتظامیہ پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے اور انہوں نے اپنی طرف سے اس گھناؤنے انکشاف پر پردہ ڈالنے کے لئے کاوشیں شروع کر دی ہیں اور متعدد خریدنے والے طلباء و طالبات کو کتابیں واپس کرنے کے لئے بھی دباؤ ڈالا گیا ہے ۔

اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افضل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فحاشی لٹریچر کی موجودگی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی جو کہ خالصتًا سرکاری ادارہ ہے بنائی گئی ہے جس کا کام صرف چیک اینڈ بیلنس ہے ۔ 2006 میں بنائی جانے والے اس ادارے کو 2013 باقاعدہ منظور کرتے ہوئے وزارت کیڈ کے ماتحت کیا گیا ہے اور یہ تما تر ذمہ داری وزارت کیڈ پر بھی عائد ہوتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزارت کیڈ اس گھناؤنے جرم میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی کرے ۔

دوسری جانب وزارت کیڈ کے سیکرٹری خالد حنیف نے آن لائن کو اپنے موقف میں بتایا کہ روٹس اور ایس ایل ایس پبلک سکولز کے خلاف نوٹس لے لیا گیا ہے بہت جلد اس کے خلاف انکوائری کر کے حقائق عوام کے سامنے نہ صرف لائیں گے بلکہ اس میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے سرکاری سکولز ایسوسی ایشن کے صدر اظہر اعوان نے آن لائن کو بتایا کہ ہمارے بچوں کو قائد اعظم سرسید احمد خان سمیت قومی تعلم دی جانی چاہئے ۔مہاتما گاندھی اور سیکس سے متعلق کتب کی فروخت قابل مذمت ہے اس کے پیچھے خطرناک گروہ موجود ہے ۔