بلوچستان کے امن کیلے یہربیار مری اور ڈاکٹر اللہ نذر سے مذاکرات کرنا ہونگے ،موجودہ گوریلا جنگ میں ان دو افراد کا اہم کردار ہے؛رہنما پیپلز پارٹی میر باز کھیتران
خان آف قلات کی واپسی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ براہمداغ بگٹی کا غیر مشروط واپس آنا ریاست کیلئے نیک شگون ہے،بلوچستان کا مسئلہ ڈاکٹر مالک اینڈ کو سے حل نہیں ہوگا، سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو ذاتی طور پر بیڑا اٹھانا چاہئیے ، خصوصی گفتگو
پیر 7 ستمبر 2015 13:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میر باز کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن کیلئے ہربیار مری اور ڈاکٹر اللہ نذر سے مذاکرات کرنا ہونگے کیونکہ موجودہ گوریلا جنگ میں ان دو افراد کا اہم کردار ہے۔ خان آف قلات کی واپسی سے کو ئی فرق نہیں پڑے گا البتہ براہمداغ بگٹی کا غیر مشروط واپس آنا ریاست کیلئے نیک شگون ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میرباز کھیتران نے کہا ہے کہ خان آف قلات سے متعلق زیادہ نہیں جانتے تاہم احمد زئی قبیلہ سے ان کا تعلق ہے،وہ براہوی قبیلہ جو جو کہجھالاوان اور ساراوان قبائل کے خان تھے،جن کا علاقہ قلات اور خصدار تک مشتمل ہے،وہ بلوچوں کے خان نہیں ہیں کیونکہ بلوچستان میں امن ہو یا جنگ خان آف قلات کو کوئی فرق نہیں پڑے گا‘ میرباز کا کہنا تھا کہ البتہ یہ بات درست ہے کہ براہمداغ بگٹی کی بلا مشروط واپسی ریاست کیلئے نیک شگون ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.