1965 کی جنگ میں پہلی بھارتی رجمنٹ پاک فوج کا سامنا ہوتے ہی بھاگ گئی تھی، امریکی اخبار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 13:52

1965 کی جنگ میں پہلی بھارتی رجمنٹ پاک فوج کا سامنا ہوتے ہی بھاگ گئی تھی، ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء) : امریکی اخبار نے 1965 ء کی جنگ میں بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا، امریکی اخبار ”ٹاپ آف نیوز“ نے 1965 ء کی پاک بھارت جنگ سے متعلق کہا کہ پہلی بھارتی رجمنٹ پاک فوج کا سامنا ہوتے ہی دُم دبا کر بھاگ گئی تھی، بھارتی رجمنٹ نے پاک فوج سے لڑنے کی بھی زحمت نہ کی تھی. پاک فوج کو دیکھ کر حواس باختہ ہونے والے تمام بھارتی سپاہی اپنے کپڑوں، اسلحہ اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت سب کچھ چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے تھے. غیر ملکی میڈیا نے 7 ستمبر 1965 ء کو یہ شائع کیا کہ جنگ کے دوران پاک فوج کا موران خاصا بلند تھا اور وہ فتح کے نعرے لگا رہے تھے.

متعلقہ عنوان :