قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے لاہور وائٹ ٹیم کپتان اظہر علی کی قیادت میں اسلام آباد روانہ

پیر 7 ستمبر 2015 14:11

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے لاہور وائٹ ٹیم کپتان اظہر علی کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) قومی T-20 کرکٹ کپ کے مقابلے راولپنڈی اوراسلام آباد کی خوبصورت گراؤنڈوں پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں لاہور وائٹ کی 14 رکنی ٹیم کپتان اظہر علی کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ٹیم میں 8 انٹر نیشنل کھلاڑی شامل ہیں جن میں کپتان اظہر علی، نائب کپتان محمد حفیظ، احمدشہزاد ، عمر اکمل ، حسین طلعت ، سعد نسیم، عمر صدیق، مصطفی اقبال، وہاب ریاض، محمد عرفان، طیب طاہر، اعزاز چیمہ، ساجد وٹو اور عمران علی شامل ہیں۔

جبکہ کوچ محسن کمال اور سینئر نائب صدر ایل آر سی اے منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ عامر الیاس بٹ نے روانگی سے قبل بتایا کہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ جس میں 8 انٹر نیشنل کھلاڑی بھی شامل ہیں اور سپر فِٹ ہیں اور ان کھلاڑیوں کا ٹریننگ کے دوران ہر طریقے سے خیال رکھا گیا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام کھلاڑی اس ایونٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کریں گے اور لاہور ریجن کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :