گلوکارہ سائرہ ارشد میوزیکل پروگرام میں پرفارم کرنے کیلئے 16 ستمبر کو لندن پہنچیں گی

پیر 7 ستمبر 2015 14:16

گلوکارہ سائرہ ارشد میوزیکل پروگرام میں پرفارم کرنے کیلئے 16 ستمبر کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء )گلوکارہ سائرہ ارشد 16 ستمبر کو لندن پہنچیں گی جہاں وہ تین میوزیکل پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی ۔

(جاری ہے)

سائرہ ارشد کے پروموٹرحماد محمود کے مطابق سائرہ ارشد کا حالیہ ناروے دورہ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بھارتی کمیونٹی کے لوگوں نے سراہا۔اس دوران سائرہ ارشد نے نے تین ہفتوں میں مختلف ممالک میں پروگرام کئے ۔