زارا اکبر نے والدہ کی وفات کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

پیر 7 ستمبر 2015 14:16

زارا اکبر نے والدہ کی وفات کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) نامور اداکارہ زارا اکبر نے والدہ کی وفات کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ زارا اکبر کی والدہ چند روز قبل وفات پا گئی تھیں جس کے باعث زارا اکبر اسٹیج ڈرامے میں کام نہیں کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

تاہم گزشتہ روز انہوں نے دوبارہ اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے الفلاح تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” حور“ میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے ۔ زارا اکبر جب الفلاح تھیٹر میں پرفارم کرنے کے لئے آئی تو ان کے ساتھی فنکاروں نے ان کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ زارا اکبر نے حال ہی میں الفلاح تھیٹر میں ایک سال تک ڈرامے کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔