صوبیہ خان نے اپنا وزن زیرو سائز کر کے اپنے ٹرینر سے 5ہزار روپے کی شرط جیت لی

پیر 7 ستمبر 2015 14:16

صوبیہ خان نے اپنا وزن زیرو سائز کر کے اپنے ٹرینر سے 5ہزار روپے کی شرط ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) اداکارہ صوبیہ خان نے اپنا وزن زیرو سائز کر کے اپنے ٹرینر سے 5ہزار روپے کی شرط جیت لی ۔ تفصیل کے مطابق تین ماہ قبل اداکارہ صوبیہ خان نے جم میں اپنے ٹرینر ثاقب بٹ سے شرط لگائی تھی کہ وہ مختلف ایکسر سائز کے ذریعے تین ماہ میں اپنا سائز زیرو کر لیں گی ۔جس پر ان کے ٹرینر نے کہا تھا کہ آپ پانچ ماہ سے پہلے اپنا سائز زیرو نہیں کر سکتیں ۔

(جاری ہے)

صوبیہ خان نے اپنے ٹرینر کو چیلنج کرتے ہوئے تین ماہ میں اپنا سائز زیرو کرنے کی شرط لگا لی ۔ جس کے بعد اداکارہ صوبیہ خان نے تین ماہ کی مسلسل محنت کے بعد اپنا سائز زیرو کر کے اپنے ٹرینر سے پانچ ہزار کی شرط جیت لی ہے ۔ جبکہ اس حوالے سے ان کے ٹرینر ثاقب بٹ کا کہنا ہے کہ میں نے صوبیہ خان کو دانستہ طور پر اس بات پر اکسایا تھا کہ وہ پانچ ماہ میں اپنا سائز زیرو نہیں کر سکتیں اور مجھے یقین تھا کہ میرے چیلنج کر قبول کرتے ہوئے صوبیہ خان اپنے وزن کر کم کر کے زیرو سائز تک لے آئیں گی جس کی مجھے بھی بے حد خوشی ہے ۔