عید الضحیٰ پر فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے پروڈیوسروں کے اداکارہ ماہ نور سے رابطے ، بھاری معاوضے کی پیشکش

پیر 7 ستمبر 2015 14:17

عید الضحیٰ پر فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے پروڈیوسروں کے اداکارہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ ماہ نور کو بھاری معاوضے پر عید الضحیٰ پر اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے رابطے شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہ نور کی لاہور اور گوجرانوالہ کے بعد ابفیصل آباد میں بے پناہ مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو عید الضحیٰ کے موقع پر فیصل آباد میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے لئے فیصل آباد کے پروڈیوسروں نے رابطے کیے ہیں جس کے لیے انہیں بھاری معاوضے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم ماہ نور نے ابھی تک ان کو مثبت جواب نہیں دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ عید الضحیٰ پر اسٹیج ڈرامہ محفل تھیٹر لاہور میں کرنے کی خواہشمند ہیں ۔