گلوکارہ شبنم مجید کی اسلام آباد میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب میں پرفارمنس

پیر 7 ستمبر 2015 14:17

گلوکارہ شبنم مجید کی اسلام آباد میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب میں پرفارمنس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) گلوکارہ شبنم مجید کی اسلام آباد میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب میں پرفارمنس ، 1965ء میں گائے ہوئے ملکہ ترنم کے ملی نغمے پیش کر کے بھرپور داد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید کو خصوصی طور پر 6اور 7ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے یوم دفاع کے حوالے سے شو ز میں پرفارم کرنے کے لئے بلایا گیا تھا جہاں شبنم مجید نے اپنی خوبصورت گائیگی سے 65کی جنگ کے حوالے سے ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے ہوئے ملی نغمات پیش کیے جن کو حاضرین کی جانب سیبے حد پسند کیا گیا اور تالیاں بجا کر شبنم مجید کو بھرپور داد دی گئی۔

اس موقع پر شبنم مجید نے کہا کہ کبھی کبھی میرے دل میں یہ خواہش مچلتی ہے کہ 65میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھی اس کا حصہ ہوتی ، ہماری پاک فوج نے 65کی جنگ میں بہادری کے جو لازوال کارنامے انجام دیئے ہیں وہ رہتی دنیا تک تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں اور آج بھی 65کا ذکر آتے ہی بھارتیوں کے چہروں پر خوف کی فزاء چھا جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :