فلموں میں کسی بھی اداکار کو معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ملنا چاہیے،سلمان خان

پیر 7 ستمبر 2015 14:22

فلموں میں کسی بھی اداکار کو معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ملنا چاہیے،سلمان ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے مہنگے ترین ہیروز میں شمار ہونیوالے سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلموں میں کسی بھی اداکار کو معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ملنا چاہیے۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ مانتے ہیں کہ بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو بھی اداکار کے برابر معاوضہ دیا جانا چاہیے لیکن بشرطیکہ وہ فلمساز کو منافع کما کردیں کیونکہ ایک آرٹسٹ کی فیس کا انحصار اس کی مقبولیت پر ہے۔ اگر فلم پروڈیوسر کسی اداکار کے نام سے پیسہ کما سکتے ہیں تو انھیں اس کا معاوضہ بڑھانے میں بھی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔