ماضی میں فلمیں کرتے ہوئے غلطیاں ہوئیں‘ عمران عباس

پیر 7 ستمبر 2015 14:35

ماضی میں فلمیں کرتے ہوئے غلطیاں ہوئیں‘ عمران عباس

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار عمران عباس نے اعتراف کیا ہے کہ انکی سابقہ فلموں کی ناکامی کی وجہ وہ غلطیاں ہیں جو ان فلموں کے بناتے ہوئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر میں فلم کے فلاپ ہونے سے حیران نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں اور سنتا ہوں کہ میرا دل فلم کے دوران کیا کہہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال قبل میڈیا اس بات کا جشن منا رہا تھا کہ میں نے وشال بھردواج اور میلان لتھریا کے ساتھ فلمیں کر لیں ہیں اور کہا جا رہا تھاکہ یہ بہت جلد بڑا فیصلہ ہے تو کیا ہوا ان فلموں کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک اداکار ہوں میں چاہتا ہوں وہ فلمیں بناؤں جو میری زندگی کے ساتھ چلیں۔