موجودہ دور کی ڈریم گرل کہلوانے کا شوق ہے‘ ایلی اورام

پیر 7 ستمبر 2015 14:40

موجودہ دور کی ڈریم گرل کہلوانے کا شوق ہے‘ ایلی اورام

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ایلی او رام نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں آج کے دور کی ڈریم گرل کہا جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ خواہش ہے کہ لوگ آج کے دو ر کی ڈریم گرل کہہ کر پکاریں جیسے اداکارہ ہیما مالنی کو سالوں ڈریم گرل کے نام سے ہی جانتے تھے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایسا جیون ساتھی چاہتی ہیں جو سادہ طبیعت ہو۔ انہوں نے کہا کہ میری آنیوالی فلم ”کس کس کو پیار کروں“ ہے جس میں ہیرو کپل شرما ہیں انہوں نے کہا کہ فلم 25 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔