”ویلکم بیک“ نے ریلیز کے پہلے دن 14.35 کروڑ کا کامیاب بزنس کر لیا

پیر 7 ستمبر 2015 14:40

”ویلکم بیک“ نے ریلیز کے پہلے دن 14.35 کروڑ کا کامیاب بزنس کر لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ فلم ویلکم بیک نے ریلیز کے پہلے دن 14.35 کروڑ کا کامیاب بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمسٹار انیس بزمی کی فلم ”ویلکم بیک“ جو سال 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ویلکم کا سیکوئل ہے نے ریلیز کے پہلے دن 14.35 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار جان ابراہام‘ اداکارہ شروتی ہاسن‘ اداکار انیل کپور‘ نصیر الدین شاہ‘ نانا پاٹیکر‘ پاریش رہول اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی سینما گھروں میں نمائش جاری ہے۔