لیو شریبر”ولورائن تھری“ کی کاسٹ میں شامل

پیر 7 ستمبر 2015 14:47

لیو شریبر”ولورائن تھری“ کی کاسٹ میں شامل

لاس اینجلس۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) ہالی وڈ اداکار ہوجیک مین کی آنے والی نئی فلم ”ولورائن تھری“ میں اداکار لیو شریبر بھی کام کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم ”سکریم“ میں کام کرنے والے 47سالہ لیوشریبر فلطم میں سیبر ٹوتھ کا کردار نبھائیں گے۔ ہالی وڈ ذرائع کے مطابق ”ولورائن تھری“ اس فلمی سلسلے کی آخری فلم ہوگی فلم میں کام کے لئے ان دنوں 46سالہ ہیو جیک مین سخت ورزشیں کرکے اپنے جسم کو کردار کے مطابق ڈھال رہے ہیں ۔