چارلی ایبرول سے علیحدگی کے بعد برٹنی سپیئرکو نئے بوائے فرینڈ کی تلاش

پیر 7 ستمبر 2015 14:50

چارلی ایبرول سے علیحدگی کے بعد برٹنی سپیئرکو نئے بوائے فرینڈ کی تلاش

لاس اینجلس۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) ہالی وڈ گلوکارہ برٹنی سپیئر کے والد نے انہیں بوائے فرینڈ چارلی ایبرول سے علیحدگی کے بعد کسی اور سے مراسم بڑھانے سے روک دیا۔ ہالی وڈ گلوکارہ برٹنی سپیئر کی حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ چارلی ایبرول سے ناچاقی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سانحے کی تلخ یادیں بھلانے کے لئے نئے بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہیں تاہم ان کے والد جو ان کے قانونی اور مالیاتی امور کے نگران بھی ہیں کا کہنا ہے کہ برٹنی کی اور شخص سے دوستی سے پہلے اپنی خد اعتمادی بحال کریں۔ برٹنی سپیئر کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی سے پیار کرتے ہیں اور اس کے اچھے مستقبل کے لئے دعا گو ہیں۔