سی ڈی اے نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں بند کرنے پر غور شروع کر دیا

پیر 7 ستمبر 2015 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) نے اسلام آباد میں رہائشی علاقوں میں بزنس کی سرگرمیاں روکنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بورڈ نے تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے جس میں رہائشی علاقوں میں بزنس سرگرمیاں روکنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام نے پلے متنازعہ تجویز دی تھی جس میں رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے والوں کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا تاہم بورڈ میٹنگ میں سی ڈی اے نے اس تجویز کو ملتوی کر دیا تھا ۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ تجویز اب دوبارہ ایجنڈے پر ہے تاہم اس میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں ۔ سی ڈی اے کے ایک سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ آیا سی ڈی اے اس تجویز کو منظور کرے گی یا سی ڈی اے کو ہدایت کی جائے گی کہ رہائشی علاقوں میں تجارتی مراکز اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دی جائیں ۔ اسلام آباد کے رہائشی مراکز میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور ایف سیکٹرز سرفہرست ہیں جہاں پر بااثر شخصیات اپنے گھروں میں بزنس سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :