کلر سیداں وارڈن پولیس نے ماہ اگست میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 703 چالان کئے

پیر 7 ستمبر 2015 15:07

کلر سیداں ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی شعیب خرم جانباز کی ہدایت پرکلر سیداں وارڈن پولیس نے ماہ اگست کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 703 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جس سے2 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع ہوا۔انچارج ٹر یفک کلر سیداں عمران خان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

07 ستمبر۔

(جاری ہے)

2015ء کوبتایا کہ کلر سیداں شہر میں غیر متعلقہ روٹ پرمٹ کی تمام گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ٹرانسپورٹروں کو واضح طور پر بتادیا گیا ہے کہ زائد کرایہ وصولی اور مسافروں کیساتھ بد کلامی کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے اور شکایت موصول ہونے کی صورت میں سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کلر سیداں میں ٹریفک وارڈن کی نفری میں کمی کے باوجود ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور نامکمل کاغذات والی گاڑیوں کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی سیاسی اثر و رسوخ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :