مردار اور حرام گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر کریک ڈاوٴن آپریشن جاری

پیر 7 ستمبر 2015 15:07

کلر سیداں ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن کے کو آرڈینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ مردار اور حرام گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف وزیر اعلی پنجاب کی سخت ہدایات پر کریک ڈاوٴن آپریشن جاری ہے اور ذمہ داروں کو کسی صورت چھوڑا نہیں جائیگا ۔ افتخار احمد وارثی نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

07 ستمبر۔2015ء کو دیے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنی کابینہ ، اراکین صوبائی اسمبلی اور پنجاب بھر کی انتظامیہ کو ہدایات جار ی کی ہیں کہ حرام گوشت اور دیگر ملاوٹ والی چیزیں بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جس کے تحت پورے صوبے میں کریک ڈاوٴن جاری ہے . انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاوٴن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لوگ حرام اشیائے کی فروخت بند نہیں کر دیتے ۔

متعلقہ عنوان :