جرمن شہریوں کا تارکین وطن کی آمد کا خیر مقدم، کھانے پینے کا سامان اور بچوں کو کھلونے دیئے گئے

پیر 7 ستمبر 2015 15:09

جرمن شہریوں کا تارکین وطن کی آمد کا خیر مقدم، کھانے پینے کا سامان اور ..

برلن۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) جرمن شہریوں نے بڑی تعداد میں تارکین وطن کے پہنچنے پر انہیں خوش آمدید کہا ہے۔ جرمنی کے مختلف شہروں جن میں میونخ اور فرینکفرٹ شامل ہیں میں ٹرینوں کے ذریعے پہنچنے والے تارکین وطن کو ٹرین اسٹیشنوں پر مقامی آبادی کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے انہیں پھول پیش کرنے کے ساتھ کھانے اور پینے کا ڈبہ بند سامان بھی دیا جبکہ بچوں کو کھلونے دیئے گئے۔ جرمن پولیس کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ پر آسٹریا سے 14 ہزار مہاجرین یا تارکین وطن جرمنی پہنچے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :