کراچی : بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 16:14

کراچی : بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،چئیر مین ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء) : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمتی سیاست کا خاتمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم مفاہمت پر نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس جگاٹیکس ہے ہماری پارٹی کی لیگل ٹیم ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی۔پارٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی نے پنجاب کے تمام اضلاع کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جس ضلع میں نہ جا سکا وہاں سینئر قیادت میری نمائندگی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کے مطابق کسانوں پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگ سکتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جلد کسان کنونشن کا اعلان کیا جائے گا۔پارٹی میں اتحاد ہوگا تو آخری فتح عوام کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ارکان نے استعفی نہ دیا تو احتجاج کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے.