چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا سرگودھا میں دبئی پلٹ شخص پر پولیس تشدد کا نوٹس ،ایڈووکیٹ جنرل ، آئی جی پنجاب، ڈی سی او سرگودھا اور ایس پی انویسٹی گیشن کونوٹسز جاری

پیر 7 ستمبر 2015 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے سرگودھا میں دبئی پلٹ شخص پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، آئی جی پنجاب، ڈی سی او سرگودھا اور ایس پی انویسٹی گیشن کونوٹسز جاری کر دیئے گئے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل منگل کو کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے سرگودھا میں دبئی پلٹ شخص پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، آئی جی پنجاب، ڈی سی او سرگودھا اور ایس پی انویسٹی گیشن کونوٹسز جاری کر دیئے گئے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل منگل کو کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سرگودھا پولیس نے مبینہ طور پر دبئی پلٹ فیصل کو پیسوں کیلئے 25دن قید میں رکھا تھا۔