قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کی وزارت داخلہ کو افغان شہریوں کو جاری تمام جعلی شناختی کارڈ فوری منسوخ کرنے کی ہدایت
پیر 7 ستمبر 2015 17:01
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں نے وزارت داخلہ کوہدایت کی ہے کہ افغان شہریوں کو جاری کیے گئے تمام جعلی شناختی کارڈ فی الفور منسوخ کیے جائیں ، کمیٹی نے پاکستانی باسمتی چاول کی برآمد میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت تجارت کو چاول کی برآمدات بڑھانے اور چاول کے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔
پیر کو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین افضل کھوکھر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ وزارت ریاستیں و سرحدی امور نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وزارت داخلہ کی اجازت نہ ملنے اور انتظامات نہ کیے جانے کی وجہ سے ابھی تک پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا آغاز نہیں ہوسکا ، قبل ازیں وزارت ریاستیں و سرحدی امور نے وزارت داخلہ اور نادرا کے تعاون سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جس میں 10 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو رجسٹر کرنے بارے منصوبے اور اس کے اخراجاتی تخمینے شامل ہیں ، کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ 10 مارچ 2015ء کو پاک افغان حکام کے اجلاس میں پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو رجسٹرڈ کرنے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر وزارت داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وزارت 2 سے 3 ماہ کے اندر غیر رجسٹر افغانیوں کو رجسٹر کرنے بارے پر امید ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.