بنگلہ دیشی فاسٹ بولر شہادت حسین کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

پیر 7 ستمبر 2015 17:02

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر شہادت حسین کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)بنگلہ دیشی فاسٹ بولر شہادت حسین کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں رپورٹ درج کرلی گئی۔

(جاری ہے)

شہادت حسین نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق محفوظہ اختر نامی بچی نے خود تھانے آکر شہادت حسین اور انکی اہلیہ کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔پولیس کے مطابق بچی کی آنکھ پر زخم تھا جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی تشدد کا نشانات موجود تھے۔ محفوظہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق انہوں نے گزشتہ رات شہادت اور انکی اہلیہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔