کوٹلی ، شہداء فٹبال ٹورنامنٹ چنار فٹبال کلب نے جیت لیا

پیر 7 ستمبر 2015 17:02

کوٹلی ، شہداء فٹبال ٹورنامنٹ چنار فٹبال کلب نے جیت لیا

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) شہداء فٹبال ٹورنامنٹ چنار فٹبال کلب نے جیت لیا۔ یوم دفاع کے موقع پاک فوج کے زیر اہتمام ہوائی جہاز گراؤنڈ میں منعقدہ شہداء فٹبال ٹورنامنٹ میں ضلع بھرسے 42فٹبال ٹیموں نے شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ میں شائقین کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیا اور فٹبال ٹورنامنٹ میں سنسی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔

فائنل میں چنار فٹبال کلب نے ینگ بوائز کوتین ۔ ایک کے مقابلے میں شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

مقابلوں کے اختتام پر 3اے کے بریگیڈ کے بریگیڈئیر محمد طفیل ، وزیر خوراک جاوید بڈھانوی ، ایڈمنسٹریٹر چوہدری الیاس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ چنار فٹبال کلب کے شائقین نے جیت کی خوشی میں ڈھولوں کی تھاپ پر رقص کیا اور شہر میں ریلی نکالی ۔ چنار فٹبال کلب کے کپتان نے مرزا متیازجرال نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرے تاکہ نوجوان نسل کھیل کے میدان میں ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں۔