امریکہ الکوحل پیش کرنے سے انکار پر امریکی مسلمان خاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 17:10

امریکہ الکوحل پیش کرنے سے انکار پر امریکی مسلمان خاتون کو نوکری سے ..

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء) : مسافروں کو الکوحل پیش کرنے سے انکار پر امریکی ایئرلائن ایکسپریس جیٹ نے مسلمان خاتون کو نوکری سے نکال دیا۔ مسلمان خاتون شاری سٹینلے کا کہنا ہے کہ وہ نوکری کرنا چاہتی ہیں مگر کسی کو الکوحل پیش نہیں کر سکتیں کیونکہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

شاری کی خاتون وکیل نے کہا ہے کہ یہ مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملازمین کو ایسا ماحول مہیا کریں جہاں وہ اپنی مذہبی عبادات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ محسوس نہ کریں۔

شاری کی وکیل نے مزید بتایا کہ میری موکلہ مذہب کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کو بخوبی جانتی ہے اور الکوحل کی پیشکش بھی اسی میں شامل ہے۔ شاری اس سے قبل اپنے سپروائزر کو کہہ چکی ہیں کہ انہیں الکوحل سے متعلقہ کسی بھی قسم کے معاملات سے الگ رکھا جائے۔واضح رہے کہ چالیس سالہ شاری سٹینلے نے امریکی ایئرلائن ایکسپریس جیٹ میں 3سال قبل ملازمت شروع کی اور 2سال قبل انہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :