میر ے والد ادیتیہ پنچولی بھی فلم ”ہیرو“ کی کاسٹ میں شامل ہیں، سورج پنچولی

پیر 7 ستمبر 2015 17:31

میر ے والد ادیتیہ پنچولی بھی فلم ”ہیرو“ کی کاسٹ میں شامل ہیں، سورج ..

ممبئی ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی نے کہا ہے کہ فلم ”ہیرو“ کی عکسبندی شروع ہونے سے دو روز قبل انہیں پتہ چلا کہ ان کے والد ادیتیہ پنچولی بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

سورج پنچولی نے اپنی تازہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ سلمان خان جو کہ ان کی پہلی فلم کے پروڈیوسر ہیں، نے اس سے قبل یہ بات راز میں رکھی کہ وہ ان کے والد ادیتیہ پنچولی کو بھی فلم میں کاسٹ کر رہے ہیں۔

عکسبندی شروع ہونے سے دو روز قبل انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا۔ انہیں بے حد خوشی ہے کہ پہلی فلم میں انہیں اپنے والد کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ ان کے والد فلم میں بدنام وزیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ اتھیا شیٹھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات نیکھیل اورانی دے رہے ہیں۔ فلم 11 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :