قومی لائحہ عمل کے 20 نکات پر عمل کررہے ہیں ، سب مل کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی جارہی ہے ، دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے

وزیراعظم نواز شریف کا اتحاد تنظیم المدارس کے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے خطاب ،حکومت اور مدارس تنظیموں کے درمیان کورآرڈینیشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پیر 7 ستمبر 2015 18:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی لائحہ عمل ہمارا ایجنڈا ہے جس کے 20 نکات پر عمل کررہے ہیں ، سب مل کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی جارہی ہے ، دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، آپریشن ضرب عضب میں امیدوں سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں ، آئندہ نسلوں کیلئے ملک کو محفوظ بنانے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا ۔

وہ پیر کو یہاں مختلف مکاتب فکر کے علماء سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت اتحاد تنظیم المدارس کے اجلاس میں حکومت اور مدارس تنظیموں کے درمیان کورآرڈینیشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، تجویز نے سب نے حمایت کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو مدارس امور کا نگران مقرر کردیا گیا جبکہ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ مدرسہ اصلاحات نہیں بلکہ ملک میں تنظیمی اصلاحات کی جائیں گی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں قیام امن ہماری ترجیح ہے ، قومی لائحہ عمل ہمارا ایجنڈا ہے جس کے 20 نکات پر عمل کیا جارہا ہے ، قومی لائحہ عمل کے ایجنڈے پر علماء سے مشاورت چاہتے ہیں ، ہم سب مل کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ، ہمارے باہمی تعاون سے ملک خرابیوں سے پاک ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی جارہی ہے ۔ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، آپریشن ضرب عضب میں امیدوں سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں ، ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کیلئے ملک کو محفوظ بنانا ہے جس کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا