پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں عاشق گوپانگ کی سرائیکی ،روحیل اصغر اورایم ڈی پی ٹی وی پنجابی میں گفتگو ، شرکاء محظوظ ہوتے رہے

پیر 7 ستمبر 2015 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کنوینئر کمیٹی سردار عاشق گوپانگ سرائیکی زبان اور ممبر کمیٹی شیخ روحیل اصغر پنجابی جبکہ ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک بھی پنجابی بول کر کمیٹی کے شرکاء کو محظوظ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں جب آڈٹ حکام کی جانب سے آڈٹ پیراز پیش کئے جا رہے تھے اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورنہ محمد اعظم اور ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک اس کا جواب دے رہے تھے۔

اس موقع پر کنوینئر کمیٹی سردار عاشق گوپانگ سرائیکی زبان میں بھی بات کر رہے تھے اور دوسری جانب ممبر کمیٹی شیخ روحیل اصغر اور ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک بھی پنجابی کے جملے بھی استعمال کر رہے تھے، جس میں مزاحیہ جملے بھی تھے اور شرکاء کمیٹیاس سے محظوظ بھی ہو رہے تھے۔