پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی فورسز کی کارروائی ،5پاکستانیوں سمیت8 منشیات سمگلرز ہلاک

ایرانی فورسز نے کارروائی سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا

پیر 7 ستمبر 2015 18:06

پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی فورسز کی کارروائی ،5پاکستانیوں سمیت8 ..

تفتان / چاغی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی فورسز کی کارروائی میں منشیات کے 8 سمگلرز مارے گئے ، ہلاک سمگلرز میں سے 5 کا تعلق پاکستان سے جبکہ 3 کا ایران سے تھا ، ایرانی فورسز نے کارروائی سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈپٹی کمشنر چاغی نے کہا ہے کہ تفتان کے قریب ایرانی فورسز کی کارروائی میں منشیات کے 8 سمگلرز مارے گئے ہیں ، ہلاک ہونیوالوں میں 5 کا تعلق پاکستان سے جبکہ دیگر کا ایران سے ہے ، ایرانی حکام نے کارروائی سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا

متعلقہ عنوان :