اقتصادی اور ثقافتی راہداری کے تصور سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید قربت پیدا ہوگی،چینی وفد کا دورہ دونوں قوموں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا،صدر ممنون حسین کی سنگھوا یونیورسٹی بیجنگ کے وفد سے گفتگو
پیر 7 ستمبر 2015 18:09
اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ ثقافتی راہداری کے تصور کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید قربت پیدا ہوگی، چینی وفد کا دورہ دونوں قوموں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ وہ پیر کو یہاں ایوان صدر سنگھوا یونیورسٹی بیجنگ کے پاکستانی ثقافت اور مواصلات سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر لی ڑیانگ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کے دوران کہی جنھوں نے اْن سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین ثقافتی راہداری کے سلسلے میں چینی مفکر کنفوشیس اور ہمارے مفکرین کے درمیان افکار میں یکسانیت پر کام کیا جائے۔ یہ ایک مفید کام ہے جس سے دونوں قوموں کے درمیان مزید قربت پیدا ہوگی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ چینی وفد کا دورہ دونوں قوموں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ا ٓئرن برادرز سے بھی بڑھ کر ہیں۔
دونوں ملک ثقافت، تہذیب اور تاریخ کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں اور ثقافتی تعلقات کو بہت اہم قرار دیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ انھیں دورہ چین کے فوراً بعد چینی وفد سے ملاقات کرکے بہت مسرت محسوس ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دوستی کے جذبے کے طور پر تین ستمبر کو بیجنگ ہونے والی تاریخی پریڈ میں شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ بیجنگ میں ہونے والی شاندار یادگاری پریڈ سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ چین ہر قسم کی جارحیت کے خلاف ہے۔صدر مملکت نے اس امر کو سراہا کہ سلام کنفیوشس کے نام سے پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں ثقافتی نمائش منعقد ہورہی ہے جس کا مقصد اس عظیم چینی مفکر اور ہمارے مفکرین کے خیالات میں یکسانیت کو اجاگر کرنا ہے۔ صدر مملکت نے نمائش کے منتظمین کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر چئیرمین بولین گروپ لین یووو نے صدر مملکت کو چین اور پاکستان کی ثقافت کی یکسانیت کی علامت کے طور پر چینی مفکر کنفیوشس کا مجسمہ پیش کیا جس کے سر پر پاکستانی پگڑی تھی۔چین ڈویلپمنٹ بنک کی شعبہ ریسرچ کی سربراہ لی جینگ، سینٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاک چین انسٹیٹیوٹ کے چئیرمین مشاہد حسین سید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.