مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی تناؤ پارٹی ترجیحات پالیسی ہے

جے یو آئی (ف) کے سینیٹرحافظ حمد اﷲ کابیان

پیر 7 ستمبر 2015 18:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) جے یو آئی (ف) کے سینیٹرحافظ حمد اﷲ نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی تناؤ کو پارٹی ترجیحات پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت ، میثاق مفاہمت کے بعد مخاصمت شروع ہونا سیاسی نظام کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ این آر او کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے چکے ہیں ، این آر او کے ذریعے کرپشن کو قانونی قرار دلوانے والوں کے خلاف بھی آئین کے تحت کاروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :