صدرمملکت سے چینی وفد کی ملاقات
اقتصادی راہداری کے ساتھ ثقافتی راہداری سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید قربت پیدا ہوگی،ممنون حسین
پیر 7 ستمبر 2015 18:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ ثقافتی راہداری کے تصور کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید قربت پیدا ہوگی۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے سنگھوا یونیورسٹی بیجنگ کے پاکستانی ثقافت اور مواصلات سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر لی ڑیانگ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کے دوران کہی جنھوں نے اْن سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین ثقافتی راہداری کے سلسلے میں چینی مفکر کنفوشیس اور ہمارے مفکرین کے درمیان افکار میں یکسانیت پر کام کیا جائے۔ یہ ایک مفید کام ہے جس سے دونوں قوموں کے درمیان مزید قربت پیدا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ چینی وفد کا دورہ دونوں قوموں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ا?ئرن برادرز سے بھی بڑھ کر ہیں۔
دونوں ملک ثقافت، تہذیب اور تاریخ کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں اور ثقافتی تعلقات کو بہت اہم قرار دیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ انھیں دورہ چین کے فوراً بعد چینی وفد سے ملاقات کرکے بہت مسرت محسوس ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دوستی کے جذبے کے طور پر تین ستمبر کو بیجنگ ہونے والی تاریخی پریڈ میں شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ بیجنگ میں ہونے والی شاندار یادگاری پریڈ سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ چین ہر قسم کی جارحیت کے خلاف ہے۔ صدر مملکت نے اس امر کو سراہا کہ سلام کنفیوشس کے نام سے پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں ثقافتی نمائش منعقد ہورہی ہے جس کا مقصد اس عظیم چینی مفکر اور ہمارے مفکرین کے خیالات میں یکسانیت کو اجاگر کرنا ہے۔ صدر مملکت نے نمائش کے منتظمین کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر چئیرمین بولین گروپ لین یووو نے صدر مملکت کو چین اور پاکستان کی ثقافت کی یکسانیت کی علامت کے طور پر چینی مفکر کنفیوشس کا مجسمہ پیش کیا جس کے سر پر پاکستانی پگڑی تھی۔ چین ڈویلپمنٹ بنک کی شعبہ ریسرچ کی سربراہ لی جینگ، سینٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاک چین انسٹیٹیوٹ کے چئیرمین مشاہد حسین سید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.