Live Updates

تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 19:40

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا گیا ہے۔ خط تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر جہانگیر خان ترین کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ این اے 118 اور این اے 128 کے کیسز پر کاروائی تاحال جاری ہے لہذا الیکشن ٹریبونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔ ہمارے حق میں فیصلہ دینے پر ججز کو ہٹایا جارہا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے چار اراکین کی جانب سے تاحال استعفا نہیں دیا گیا ہے۔ 2013 کے انتخابات میں جو کچھ ہوا اس کے بعد ان ارکان کا عہدے پر فائز رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات