پارٹی سے کرپٹ لوگوں کو نکالا جائے ، پیپلز پارٹی کارکنان کی بلاول بھٹو سے اپیل

پیر 7 ستمبر 2015 19:41

پارٹی سے کرپٹ لوگوں کو نکالا جائے ، پیپلز پارٹی کارکنان کی بلاول بھٹو ..

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پارٹی سے کرپٹ لوگوں کو نکالا جائے ، پیپلز پارٹی کارکنان کی بلاول بھٹو سے اپیل ، پاکستان پیپلز پارٹی جھڈو کے کارکنان محمد آصف، راشد ، علی ، رحمان خان، شعیب احمد، سومار ،قاسم خان ودیگر نے مقامی رہنماؤں کی بڑہتی ہوئی کرپشن پر بلاول بھٹو زرداری سے نوٹس طلبی کا مطالبہ کیا ، کارکنان نے کہا کہ پی پی تعلقہ جھڈو کے چند رہنماؤں نے منشیات فروشی ، بھتہ خوری، قبضہ گیری اور دیگر کرپشن کر کے پارٹی کو بدنام کردیا ہے ، پارٹی عہدے کی آڑ لیکر شہر میں گٹکا مین پڑی ،شراب ودیگر منشیات فروخت کررہے ہیں ،بھتہ خوری کھلے عام جاری ہے ، جوے کے اڈے قائم ہیں ، جرائم پیشہ افراد کی لسٹ میں شمار کئے جانے والے لوگ پارٹی کا عہدہ لیکر زاتی مفادات حاصل کررہے ہیں ،جبکہ چند لوگ تو ایسے بھی ہیں جو کہ مختلف ناموں سے مختلف تنظیموں میں متعارف ہیں ،کارکنان نے کہا کہ جھڈو جو کہ پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن اب ان جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے عوام پارٹی سے دور ہوتی جارہی ہے ، کارکنان نے کہا کہ پی پی سٹی صدر میر عرفان تالپور کی مدبرانہ قیادت اور صلاحیت کی وجہ سے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پی پی بھرپور کامیابی حاصل کرسکتی ہے مگر چند لوگوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد متاثر ہورہا ہے اس لئے کرپٹ لوگوں کو پارٹی سے نکالنا ہوگا ،کیونکہ موجودہ وقت میں پارٹی کو چند لوگوں نے بدنام کررکھا ہے جن کے خلاف کاروائی ضروری ہے ، کارکنان نے بلاول بھٹو زرداری ، ایم این اے میر منور تالپور ، ایم پی اے میر حیات تالپورسمیت دیگر سے مطالبہ کیا کہ جھڈو میں پارٹی کو بدنام کرنے والے مفاد پرست عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔