Live Updates

4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بلکہ تاریخی جلسہ ہوگا : عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 20:31

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بلکہ تاریخی جلسہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بلکہ تاریخی جلسہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے وضاحت کی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کوئی باقائدہ اتحاد نہیں ہوا ہے۔تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات