راولپنڈی،کسٹم حکام کی بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی،منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام چینی باشندہ گرفتار،50ہزار امریکی ڈالر برآمد

پیر 7 ستمبر 2015 21:41

راولپنڈی،کسٹم حکام کی بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی،منی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) کسٹم حکام نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چینی باشندے کو گرفتار کر کے 50ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پرچیکنگ کے دوران ایک چائنہ کے باشندے جیاشیماؤ کی جب تلاشی لی گئی ،تواس کے سامان میں سے 50 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ،چینی مسافر یہ رقم الامچی لے کرجارہاتھا،جیاشیماؤ چینی باشندے کوسیکیورٹی نے اپنی حراست میں لیتے ہوئے اس سے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :