میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کیلئے میری کتاب میں معافی نہیں:رمیز راجہ

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 21:45

میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کیلئے میری کتاب میں معافی نہیں:رمیز راجہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کیلئے میری کتاب میں معافی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کمنٹیٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کیلئے ان کی کتاب میں کوئی معافی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کے خیال میں پی سی بی کو میچ فکسر کرکٹرز کو ٹیم میں واپس لیکر ایک نیا باب نہیں کھولنا چاہئے۔ آج پاکستان کرکٹ کو جو حالات دیکھنا پڑرہے ہیں ان میں ان کھلاڑیوں کا بہت ہاتھ ہے۔ رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں، پاک بھارت کرکٹ سیریز ہونی چاہیے۔