صدرممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرمختلف بلوں اورفیصلوں کی منظوری دیدی

پیر 7 ستمبر 2015 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) صدرممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرمختلف بلوں اورفیصلوں کی منظوری دیدی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کی سمری پرلاہورہائی کورٹ کے دوججوں پرمشتمل ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دی ہے جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 16اٹک میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظوریامسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کریگا یہ ٹریبونل جسٹس شاہد وحید اورجسٹس شمس محمودمرزاپرمشتمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

صدرنے قومی اسمبلی کی سمری پرمختلف ڈیوٹیز کے بارے میں بل 2015ء ،اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیزبل2015ء، نیشنل ٹیرف کمیشن بل2015ء کی بھی منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :