Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کسی سے اتحاد نہیں کریگی،انتخابی نظام درست کر نے کیلئے (ن) لیگ کے خلاف الائنس بنایا ہے الیکشن کمیشن کے عام انتخابات میں دھاندلی میں ملوث ذمہ داروں کوعہدوں سے ہٹایا جائے ‘ 4اکتوبرکوالیکشن کمیشن کے باہرجلسے میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر وں گا

پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

پیر 7 ستمبر 2015 22:32

بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کسی سے اتحاد نہیں کریگی،انتخابی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کا کسی سے اتحاد نہیں ‘انتخابی نظام درست کر نے کیلئے (ن) لیگ کے خلاف الائنس بنایا ہے‘ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کے جو بھی لوگ عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی میں ملوث ہیں انکو عہدوں سے ہٹایا جائے ‘4اکتوبرکوالیکشن کمیشن کے باہر جلسے میں اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر وں گا ۔

پیر کو یہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے امیدوار انتخابی نشان بلے پر ہی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کر یگی جس کیلئے (ن) لیگ پنجاب اور مر کزی کے قومی خزانے کو بھی استعمال کر رہی ہے لیکن وہ اپنے تمام منصوبوں میں ناکام ہوگی اور بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دھاندلی میں ملوث تمام لوگوں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے لیکن اگر ہمارے مطالبے کو منظور نہ کیا گیا تو ہم الیکشن کمیشن کے سامنے ہر صورت احتجاجی جلسہ کر یں گے جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات