کراچی میں عید الاضحی پر گھر گھر جا کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 22:45

کراچی میں عید الاضحی پر گھر گھر جا کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) کراچی میں عید الاضحی پر گھر گھر جا کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے رینجرز کی درخواست پر سندھ پولیس کی جانب سے عید الاضحی پر گھر گھر جا کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کسی بھی تنظیم کو کسی بھی جگہ استقبالیہ کیمپ لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ قربانی کے جانوروں کی کھالیں لوگوں کو خود فلاحی اداروں کے دفاتر میں جاکر جمع کروانا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :