پشاور پولیس کو بارودی مواد اور اسلحہ کی جدید غیر ملکی اسکینرز فراہم کر دئے گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 10:55

پشاور پولیس کو بارودی مواد اور اسلحہ کی جدید غیر ملکی اسکینرز فراہم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) :وفاقی حکومت نے 5 سال کے بعد بارودی مواد اوراسلحے کی نشاندہی کے لیے بالآخر کارکروڑوں روپے ماليت کے جدید غیرملکی اسکینرزپشاور پولیس کے حوالے کر دیے۔خیبر پختونخوا حکومت نے ان اسکینرز کا مطالبہ 2010ء سے کر رکھا تھا جب صوبے میں دہشتگردی عروج پر تھی۔

(جاری ہے)

پشاورپولیس کواسکینرزایسے وقت میں دیے گئے ہیں جب دہشتگردی کی شرح میں 70 فیصد کمی آ چکی ہے۔ آئی جی ناصر درانی کہتے ہیں ان اسکینرز کی مدد سے بڑی اورمال بردار گاڑیوں کی تلاشی آسان ہو جائے گی۔
جدید اسکینرز جلد ہی شہر کے داخلی راستوں پر کام شروع کر دیں گے اور تاخیر سے ہی سہی لیکن انہیں دہشتگردی کے خلاف موثر ہتھیار کے طو رپر استعمال کیا جا سکے گا.

متعلقہ عنوان :