یو ایس اوپن ، برطانیہ کے اینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر

منگل 8 ستمبر 2015 11:12

یو ایس اوپن ، برطانیہ کے اینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8ستمبر ۔2015ء ) عالمی نمبر تین برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ، انہیں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے چار سیٹس میں زیر کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال کے آخری اور چوتھے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر 15 کھلاڑی جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے مرے کو سات چھ، چھ تین ، چھ سات اور سات چھ سے شکست دی۔

برطانوی نمبر 1 مرے نے 2 سیٹس ہارنے کے بعد تیسرے سیٹ میں اینڈرسن کو ٹائی بریک پر ہرایا اور اپنی کورٹر فائنل میں پہنچنے کی امید کو برقرار رکھا لیکن چوتھے سیٹ کے ٹائی بریک میں اینڈرسن نے مرے کو ایک بھی پوائنٹ جیتنے نہ دیا اور 0-7 سے شکست دے کر انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ۔